لیونل میسی جیسے بڑے کھلاڑی بھی انگریزی نہیں بولتے‘ شاداب خان برہم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان فاسٹ باؤلر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے۔کچھ روز قبل حسن علی نے شاداب خان کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں صدقے جاؤں، میں واری جاؤں، ماشااللہ نظر نہ لگے۔ ٹوئٹ صارف نے جواب میں حسن علی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کے واسطے حسن آپ انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔پی سی بی کوٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا طریقہ سکھائیں۔علی حسنین کی ٹوئٹ پر شاداب خان بھی برس پڑے۔شاداب کے مطابق کسی کو اپنی ثقافت پر شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لیونل میسی جیسے بڑے کھلاڑی بھی انگریزی نہیں بولتے۔ جواب میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی اگر انگریزی نہ بولے تو ٹھیک ہے، بین الاقوامی کھلاڑی انگریزی میں ایسی بات کردیں تو ٹھیک ہے تاہم ہمیں چاہیے کہ جیسے ہیں ویسے نہ رہیں ہم جعلی شخصیت بنا لیں۔