پاکستان سپورٹس بورڈ نے بچوں کیلئے سوئمنگ پول کی سہولیات بحال کر دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے بچوں کیلئے سوئمنگ پول کی سہولیات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ نے کہاکہ عرصہ تقریباً تین سال تک یہ سوئمنگ پول بند تھا اور اس پول میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے یہ سوئمنگ پول تین سال سے دس سال کی عمر کے چھوٹے بچوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ بڑوں سوئمرز کے سوئمنگ پول میں بھی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔