• news

پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی


لاہور(نامہ نگار)پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے، جو سانحہ کے اسباب و وجوہات تلاش کرے گی۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ڈ ی آئی جی کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ عبدالغفار قیصرانی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سانحہ کے اسباب و وجوہات تلاش کرے گی اور واقعہ میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرے گی۔ کمیٹی وقوعہ کے روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کا بھی جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ جڑانوالہ میں جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات میں 19 چرچ چلائے گئے اور مظاہروں میں 86 مکانات کی توڑ پھوڑ کر کے جلایا گیا۔
تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ای پیپر-دی نیشن