• news

ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو تمام مقدمات میں ضمانت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا


لاہور (خبرنگار) چوہدری پرویز الٰہی کو تمام مقدمات میں ضمانت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے تمام مقدمات میں ضمانت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ دوسری طرف احتساب عدالت میں سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس لینے کے الزام میں درج ریفرنس کیس میں پرویز الٰہی کو نیب کی مزید چودہ روزہ جسمانی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آٹھ روز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پرویز الٰہی کو دوبارہ 29 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ 21 اگست تک فیصلہ کریں مگر ابھی تک ہائیکورٹ میں کیس نہیں سنا گیا۔ عدالت اگر مناسب وقت کیلئے پرویز الہیٰ کا ریمانڈ منظور کر لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ دوران سماعت پرویز الہٰی نے عدالت کو بتایا کہ میری کمر میں شدید تکلیف ہے، پاو¿ں بھی سوجے ہوئے ہیں، ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔
پرویز الہٰی 

ای پیپر-دی نیشن