سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا سے متعلق آج ہونے والی سماعت ملتوی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا سے متعلق آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے سانحہ جڑانوالا سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل تھے۔ سانحہ جڑانوالا کیس ہیومن رائٹس سیل کو پولیس رپورٹ نہ ملنے کے باعث ملتوی کیا گیا۔ درخواست گزار سیموئل پیارے کے مطابق مجھے سپریم کورٹ آفس نے بتایا کیس آج سماعت کیلئے مقرر ہے لیکن دوبارہ سپریم کورٹ نے آگاہ کیا ابھی واقعے پر ہیومن رائٹس سیل کو رپورٹ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ دفتر نے بتایا رپورٹ نہ ملنے کے باعث آج سماعت نہیں ہوسکے گی۔ گزشتہ دنوں جڑانوالا میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچن کالونی اور عیسیٰ نگری میں گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق جلاو¿ گھیراو¿ کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے، پرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کے بعد جلایا گیا۔ جڑانوالا میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتار دونوں ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
سپریم کورٹ سماعت ملتوی