الیکشن کمشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ درخواست لاہور کے مقامی شہری محمد مقسط نے دائر کی ہے جس میں الیکشن کمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے غیرقانونی اقدامات کرتے ہوئے مقررہ مدت میں الیکشن نہیں کرائے۔ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نئی حلقہ بندیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔
نوٹیفکیشن/ چیلنج