• news

نئی حلقہ بندیوں سے دو، تین صوبائی نشستوں کا فرق آئے گا: نوید قمر

ٹنڈو محمد خان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیرتجارت اور پی پی رہنما نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عام انتخابات جتنا جلدی ہو سکیں بہتر ہے، ہم تو کہتے تھے الیکشن  60 دن میں ہو جائیں۔ حلقہ بندیوں کے معاملے پر قومی سطح پر فرق نہیں پڑے گا۔ حلقہ بندیوں سے صوبائی اسمبلی کی دو سے تین نشستوں کا فرق آئے گا، الیکشن کمشنر نے 14 دسمبر کا کہا ہے اس کے فوراً  بعد الیکشن شیڈول آنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن