آڈیٹر جنرل نے صدر کو مالی سال-23 2022کی رپورٹ پیش کر دی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے مالی سال-23 2022-کی رپورٹ پیش کر دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے آڈٹ عمل کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ عمل میں بہتری سے ملک میں بہتر گورننس ، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت کو مالی سال 2022-2023 کی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے ملک میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ آڈیٹر جنرل ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل ادارے کو مزید موثر بنانے کیلئے اہداف کا تعین کیا جائے۔ آڈیٹر جنرل حکومت کو بہتر گوررننس کے فروغ میں بھرپور مدد فراہم کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بہتر اندرونی کنٹرول ، ٹیکنالوجی ، آٹو میشن اور عالمی معیار کے مطابق آڈٹ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔