• news

سندھ ہائی کورٹ نے اسد عمر کی درخواست پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ انور منصور خان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، توہین کا نوٹس جاری نہیں کرسکتا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا آئینی اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور بااختیار آئینی ادارہ ہے جو عدالت کے نہیں اپنے اختیارات استعمال کرتا ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی انتظامی اختیار ہے الیکشن کمیشن نے عدالت کا توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں لیا۔ عدالت کے دائرہ کار اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کی تشریح الگ ہے۔ الیکشن کمیشن پر تین آئینی اداروں کا انحصار ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل جاری عدالت نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن