• news

عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا‘شیخ رشید

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کے ٹویٹ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور دنیا سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے،عارف علوی کے ٹویٹ نے ایک بڑا آئینی اور قانونی طوفان کھڑا کر دیا ہے، پاکستان کی سیاسی، آئینی، قانونی اور پارلیمانی تاریخ میں ایسا بحران پہلی مرتبہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک نئی اسمبلی نہیں بنے گی اور وہ کب بنے گی اس کا معلوم نہیں لیکن یہ بل اس وقت تک پھنسا رہے گا پہلے خبر چلی کہ دستخط ہوگئے ہیں، کل نگران وزیر قانون نے کہا کہ دستخط نہیں ہوئے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اس آئینی بحران کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن