شاہ پور صدر قبرستان کے قریب سے ہینڈ گرنیڈ برآمد
سرگودھا(نمائندہ خصوصی) سرگودھا کی تحصیل شاہ پور صدر کے علاقہ مہاجرین قبرستان کے قریب والی والی بال گراونڈ و کھیتوں میں ہینڈ گرینڈ پھینک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اطلاع پر پولیس نے ہینڈ گرینڈ برآمد کر لیا اور سب انسپکٹر امیر مختار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف کھیتوں میں ہینڈ گرنیڈ چھپانے کے الزام میں زیر دفعہ 4/5 ایکسپوزو ایکٹ مقدمہ درج کر لیا اور پولیس نامعلوم ملزموں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔