• news

ہارون آباد : چھٹی مانگنے پر ہوٹل مالک کا ملازم پر تشدد، منہ سے جوتا اٹھواتے رہے

ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیروالی میں ہوٹل پر کام کرنے والے نوجوان کا اپنی بیمار ماں کی تیمارداری کے لیے چھٹی مانگنا جرم بن گیا۔ ہوٹل مالک نے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ منہ سے جوتا بھی اٹھواتے رہے۔ تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہوٹل سے چھٹی مانگنا جرم بن گیا۔ ہارون آباد کے  نواحی علاقے فقیروالی میں بااثر ہوٹل مالکان نے اپنی عدالت لگا لی۔ ہوٹل سے چھٹی مانگنے پر بااثر ہوٹل مالکان طیش میں آگئے۔ مزدور پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا اور تشدد کے بعد منہ سے جوتا بھی اٹھواتے رہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں بااثر افراد ہوٹل پر مزدور لڑکے پر تشدد کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ متاثرہ نوجوان طیب کا کہنا ہے کہ اپنی بیمار ماں کی تیمارداری کے لیے چھٹی مانگی تو ہوٹل مالک طیش میں آ کر گالیاں دینے  لگا۔ منع کیا تو مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ہوٹل مالک نے مجھ سے منہ سے جوتے بھی اٹھوائے۔

ای پیپر-دی نیشن