راولپنڈی میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ ) راولپنڈی میں ریلی نکالنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور 15 نامعلوم افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور ریاست مخالف نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کارکن فیض آباد کی جانب سے آئے اور مری روڈ کو زبردستی بلاک کیا۔