چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیائ‘ لاکھوں روپے سے محروم
لاہور(نامہ نگار)ڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔نشتر کالونی میں ڈاکو ؤں نے عبدالواحد کے گھر سے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 23لاکھ 95ہزار کے زیورات‘ نقد دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈیفنس اے میں چور وں نے طیب خان کے گھرکے تالے توڑ کر 22لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔غازی آباد میں اکرم کی فیملی سے 5 لاکھ 60 ہزار‘زیورات، گارڈن ٹاؤن میںنصیر الدین سے 4 لاکھ 40 ہزار و موبائل فون، شاہدرہ میں اختر علی سے 3 لاکھ اور موبائل فون، یکی گیٹ میںکاشف سے 2 لاکھ‘موبائل فون، مستی گیٹ میں ارشد سے 3 لاکھ 10 ہزار و موبائل فون، کوٹ لکھپت میںعابد علی سے 90 ہزار و موبائل فون، شیراکوٹ میںنسیم سے گن پوائنٹ پر 28ہزار اور موبائل فون ، اقبال ٹاؤن میں انوار سے گن پوائنٹ پر 40ہزار اور موبائل فون ، شاہدرہ ٹاؤن میں سمیر سے 10ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔چوروں نے مسلم ٹاؤن،گلبرگ، غازی آباد، غالب مارکیٹ اور نولکھا سے پانچ کاریں جبکہ مصری شاہ،باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ اور اقبال ٹاؤن سے گیارہ موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔