وزیر خارجہ سے سفیر یورپی یونین کی ملاقات، تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔