2 گروپوں میںفائرنگ راہگیر خاتون زخمی
لاہور(نامہ نگار)ستوکتلہ کے علاقہ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر خاتون زخمی ہو گئی ہے ۔ پولیس نے اےک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ہےں۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر خاتون فاخرہ جاوید ٹانگ میں فائرنگ لگنے سے زخمی ہو گئی ۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اےک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔