4 اشتہاری گرفتار،بوگس چیک فراڈ سمیت8 مقدمات درج
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاو¿ن پولیس نے4 اشتہاری ملزمان گرفتارکر لیے ہےں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاو¿ن پولیس نے خفیہ اطلاع پر اور دوران سنیپ چیکنگ اشتہاری ملزمان اکرم، وقار، نواز اور عبدالشکور کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمان کیخلاف بوگس چیک ،فراڈ سمیت 8 مقدمات درج ہیں۔