عطا ءاللہ شاہ بخاری نے عقیدہ ختم نبوت کیلئے سالہا سال جیلیں کاٹیں:علماءکرام
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر شریعت سید عطا ءاللہ شاہ بخاری نے برطانوی سامراج اور اسکی ذریت خبیثہ قادیانیت کیخلاف اپنی زندگی صرف کر کے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے۔انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سالہا سال جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو آباد کیے رکھا،تمام تر مظالم کے باوجود انگریز اور قادیانیت سے کمپرمائز نہیں کیا۔اگرچہ انکی زندگی میں قادیانی غیر مسلم اقلیت نہ قرار دیے جاسکے،لیکن 1974کا تاریخ ساز فیصلہ جسمیں پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اسکا کریڈٹ انہیں اور انکے رفقاءکو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمد اقبال، مولانا مسعود احمد، مولانا زاہد مدثر، قاری محمدشفیق، مولانا عبدالشکور یوسف، قاری ظہیراحمد قمر، حاجی محمدشفیق اوردیگر مبلغین ختم نبوت اور کارکنان ختم نبوت نے مختلف مساجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول مولانا سید عطاء اللہ شاہ جی کے یوم وفات 21اگست کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔