• news

ڈینگی پھیلاو¿ کی روک تھام کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور متحرک


لاہور(خبرنگار)ڈینگی کے پھیلاو¿ کی روک تھام کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور متحرک۔ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی احکامات پر باغات میں شہریوں میں ڈینگی آگاہی مہم جاری ہے۔ باغوں آنے والے سیاحوں میں گیٹ پر ڈینگی سے بچاو¿ کی تدابیر کے ہینڈبل تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ پی ایچ اے کے دفاتر ، ورکشاپس ، واش رومز ، نرسریز اور فواروں میں ڈینگی سپرے کرنے کا عمل جاری ہے۔ باغوں اور گرین بیلٹس پر لگے درختوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے درختوں میں سوراخوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے ۔جھیلوں اور فواروں میں صفائی و ستھرائی کیساتھ ڈینگی لاروا کے خاتمے کی ادویات ڈالی جاری ہے۔ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن پی ایچ اے مس زلفشاں جاوید کے مطابق پی ایچ اے کی صوبائی داراحکومت شہر لاہور میں کے تمام زونز میں پی ایچ اے کے 105 ملازمین ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے آن فیلڈ ورکنگ پر مامور ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر پر عملدآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن