ایل ڈی اے کا منہالہ اور مناواں میںغیر قانونی ہاﺅ سنگ سکیموں کیلئے آپریشن
لاہور(خبرنگار)کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاو سنگ سوسائٹیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز منہالہ روڈ مناواں میں غیر قانونی طور پر قائم نجی ہاو ¾سنگ سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران منہالہ ویلی کا مین گیٹ، سڑکیں و اسٹرکچر مسمار کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے رائل فارمز کا مین گیٹ، سڑکیں و اسٹرکچر مسمار کر دیا۔الفتح ویلاز کا بکنگ آفس، مین گیٹ سڑکیں و اسٹرکچر مسمارکر دیا۔ہجویری گارڈن ٹو کا مین گیٹ اور باو ¿نڈری وال مسمار کر دی۔نیو آبادی نتھوکی کا سیوریج و اسٹرکچر مسمار کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے النور سٹی کی سڑکیں و سیورج مسمار کردیا۔رائل ولاز کا بکنگ آفس، سڑکیں و اسٹرکچر مسمار کر دیا۔بی ایم اسٹیٹ کا بکنگ آفس مسمار، ایان سٹی کی سڑکیں اور بکنگ آفس مسمار کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کر کے غیرقانونی سکیموں و فارم ہاﺅسز میں بنائے گئے انفرا سٹرکچر مسمار کر دیئے۔زیر تعمیر سٹرکیں ، سیوریج سسٹم ودیگر سٹرکچر مسمار کردیا گیا۔غیرقانونی رہائشی سکیموں کو اس سے قبل متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاﺅسنگ کیپٹن (ر) شاہمیر اقبال کی نگرانی میں شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز نے کیا۔آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔