صدر عارف علوی جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا:ہشام الٰہی ظہیر
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے صدرِ مملکت عارف علوی کی ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کو پاکستان کو ٹویٹ کی بجائے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا، صدر عارف علوی جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا اور وہ فائل دکھانی ہوگی جس میں لکھا ہو کہ وہ اس بل کو واپس کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کے اس بیان سے ملک میں ایک نیا بحران پیدا ہو گیا ہے اورکئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس قسم کی خبر کے آنے سے پوری دنیا میں ملک کا وقار مجروح ہوا ۔بطور سربراہ ریاست صدر مملکت کو اس معاملے پر ٹویٹ کی بجائے قانونی کارروائی کرنی چاہیے تھی۔سپریم کورٹ اس کا سوموٹو نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کرے۔