اسلام تمام مذاہب اور آسمانی کتب کے احترام کا حکم دیتا ہے:پیر خلیل الرحمن بخاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)قرآن پاک کی بے حرمتی اور مشتعل ہجوم کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لینے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دین اسلام تمام مذاہب اور آسمانی کتب کے احترام کا ہمیں حکم دیتا ہے۔ آج ہم بہت کمزور ہو گئے ہیں ۔ جڑانوالہ کا افسوسناک واقعہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ صدیوں حکومت کی لیکن کبھی گرجا گھروں کو تاراج نہیں کیا گیا۔ واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آسکیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماو¿ں صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، صوبائی ترجمان پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی اور چیف آرگنائزر پیرزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے ایک اجتماع میں جماعت اہل سنت پاکستان کا جڑانوالہ واقعہ پر موقف پیش کرتے ہوئے کیا۔جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماو¿ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی مذمت کے ساتھ ساتھ انکی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان کا امن تباہ کرنیوالوں کی اس سازش کو ہمیشہ کےلئے ناکام بنادیا جائے۔