معروف اسلامی شخصیت آیت اللہ محمد حسین نجفی المعروف ڈھکو صاحب انتقال کرگئے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کی معروف شخصیت فقیہہ اہل بیت آیت اللہ محمد حسین نجفی المعروف ڈھکو صاحب انتقال کرگئے۔ مرحو م کچھ عرصے سے علیل اوراسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ بزرگ شیعہ علماءآیت اللہ محمد حسین نجفی 1932 میں جہانیاں شاہ سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ انکی علمی، مذہبی اور قومی خدمات کا عرصہ تقریباً 70 سال پر محیط ہے۔مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں علوم دینیہ حاصل کئے اور وطن واپس آکر خدمت دین میں مصروف ہوگئے۔ مرحوم نا مور مقرر، مناظر اسلام، مبلغ توحید ، مجتہد ،عظیم محقق، مفسر قرآن و حدیث،ماہر فلسفہ و علم الرجال اورکئی کتب کے مصنف تھے۔ نماز جنازہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، اور ملک بھر سے دیگر علماءشریک ہوئے۔ مرحوم کو مدرسے میں ہی سپرد خا ک کیا گیا۔