ڈینگی ڈیٹا رپورٹ نہ کرنیوالے نجی ہسپتالوں کو وارننگ دی جائے:کمشنر لاہور
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور نے ڈینگی ڈیٹا رپورٹ نہ کرنیوالے نجی ہسپتالوں کو وارننگ نوٹس بھیجنے کی ہدایت کردی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں ڈینگی کے 8مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ڈینگی سرویلنس فیلڈ ٹیموں کو چیک کرنے کیلئے اچانک دورے کرنے کا عندیہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ 205 مثبت مریضوں کے گھروں کے اطراف میں کیس ریسپانس کی تھرڈ پارٹی جانچ سے تصدیق کی کلیدی اہمیت ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں 1جنوری تا21 اگست2023 تک ڈینگی کے 205مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے 25960ہاٹ سپاٹس ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں انسداد ڈینگی خلاف ورزیوں پر 352نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی خلاف ورزیوں پریکم جنوری تا 21اگست 3379 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے چیل گوشت فروخت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کو دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایئرپورٹس کے فنل ایریاز میں تمام ریسٹورنٹس کو چیک کیا جائے۔ بچا کھانا غیر محفوظ رکھنے پر سخت کاروائی کی جائے۔