منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں رعایتی دسترخوان کا آغاز
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن نے جہلم اور میر پور کے بعد مستحقین کیلئے اسلام آباد میں رعایتی دسترخوان کا آغاز کر دیا ہے۔رعایتی دسترخوان کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن پاکستان منصور قاسم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ دستر خوان کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےمنصور قاسم اعوان نے کہا کہ رعایتی دسترخوان غریب و مستحقین کی مدد کیلئے جاری منصوبہ جات میں ایک اور کاوش ہے۔ کوئی بھی ضرورت مند 50روپے میں کھانا کھا سکتا ہے۔منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے رضا کار غریب،نادار اورمستحق خاندانوں کو فری کھانا ان کے گھروں میں بھی پہنچائیں گے۔رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔کھانے کی تقسیم کے دوران لوگوں کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔