• news

ہمدرد نونہال اسمبلی کے وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے کانفرنس سینٹر کا دورہ


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ہمدرد نونہال اسمبلی کے وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے کانفرنس سینٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب کمانڈر طارق محمود کیانی، ڈپٹی ڈائریکٹر میجر محمد نذیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ خان نے نونہالوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب آفس آمد پر خوش آمدید کہا اور انسداد منشیات کے حوالے سے نونہال اسمبلی کے وفد کو اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے اقدامات اور کاوشوںسے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نونہال اسمبلی کے مقررین نے ''نونہالانِ وطن کا عزم، نشے سے پاک پاکستان'' کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جسے ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب کمانڈر طارق محمود کیانی و دیگر عہدیدران نے خوب سراہا۔ مقررین میں ایشال نعیم، حبیب الرحمن، شمیم تاج، آئینہ مرضیہ خان جبکہ مندوبین میں الوینہ علی خان آیت سجاد زینب طارق ایمان ندیم، رافعہ شہزادی کشف بٹ عیشہ سرفراز شامل تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن