ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانےوالے منصور الحق رانا کو رینک لگانے کی تقریب
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسر منصور الحق رانا کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی منصور الحق رانا کے والدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی منصور الحق رانا کے والدین کو مبارک باد دی۔ ڈی آئی جی منصور الحق رانا ان دنوں سی پی او ملتان کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی منصور الحق رانا کی محکمانہ ترقی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محکمانہ ترقی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ ڈی آئی جی منصور الحق رانا بھرپور محنت سے فرائض کی بہترین ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔