• news

سرحدوں پر 63 بٹالین 37 کیمپوں اور 600 پوسٹوں پر تعینات کیں: افغان آرمی چیف

کابل ( نوائے وقت رپورٹ)  افغان چیف آف آرمی سٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے کہا کہ سرحدوں میں موثر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے 63 بٹالین کو 37 کیمپوں اور 600 پوسٹوں میں تعینات کیا گیا ہے، نیز بارڈر فورسز کی تشکیل میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران آپٹیکل آپریشن کے نتیجے کے علاوہ 8418 عدد چھوٹے ہتھیاروں، 318 عدد بڑے ہتھیاروں، 5044 موٹرسائیکلوں، 538 مختلف نوع آلات، 1205 کیلو گرام دھماکہ خیز مواد، 917 عدد دستی بموں، 841 عدد ریموٹ کنٹرول بموں، 531 عدد وائرلیس سیٹوں، 453 عدد دوربینوں اور دیگر سامان کو برآمد کیا گیا ہے۔ان کے مطابق گزشتہ ایک سال میں انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں آپریشن کیے ہیں جن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں مختلف ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی دہشت گرد گروہ سرگرم نہیں ہے اور داعش عناصر کا بھی قلع قمع کیا گیا ہے، مجاہدین نے ان خوارج کا تعاقب کیا اور انہیں تہس نہس کر دیا۔ان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 3693 پروازوں کے ذریعے 31424 مسافروں، قدرتی آفات اور دیگر واقعات کے مواقع پر 314 زخمیوں اور 179 شہدائ￿  کو صوبوں سے مرکز اور مرکز سے صوبوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران اسلامی قومی فوج کے تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ اداروں سے 24774 اہل کاروں نے گریجویشن کیا ہے۔ علاوہ ازیں فوج میں چھان بین کے بعد 35587 غیر پیشہ ورانہ اور شرائط کے خلاف بھرتی ہونے والے اہل کاروں کو اسلامی قومی فوج سے برطرف کردیا گیا ہے۔ان کے مطابق فوج میں بھرتی کا عمل جاری ہے اور رواں سال کے آخر تک فوجی کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار تک پہنچائیں گے۔۔فوج کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ گزشتہ سال میں وزارت دفاع کی تکنیکی ٹیم کی جانب سے تقریبا 50 ہزار کے قریب فوجی ساز و سامان کی مرمت کرکے قابل استعمال بنایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن