• news

ہماری کشتیوں نے آبنائے ہرمزمیں امریکی بحری جہازوں کو وارننگ بھیجی ہے،ایران

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جنگی جہاز کو وارننگ جاری کی ہے۔ ایڈمرل تنگسیری کا یہ بیان ایرانی میڈیاپر نشرہوا،ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے گذشتہ ہفتے کی شام آبنائے ہرمز کو عبور کرنے والے باتان ایمفیبیئس حملہ آور جہاز اور لینڈنگ جہاز یو ایس ایس کارٹر اینڈ ہال تک اپنی سپیڈ بوٹس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس تقسیم کیں۔پاسداران انقلاب کی بحریہ نے پاسداران انقلاب کے قائدین کی سالانہ کانفرنس کے آخری دن ایک ایمبیبیس حملہ آور جہاز کی تصاویر دکھائیں۔ایرانی ڈرون کے ذریعے لی گئی ایک اور تصویر میں ہفتے کی شام آبنائے ہرمز کو عبور کرنے والییو ایس ایس باتان کو دکھایا گیا ہے۔ امریکی افواج کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔تنگسیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ اور خلیجی خطے میں پڑوسی ممالک سلامتی قائم کر سکتے ہیں اور انہیں غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن