• news

شِنہوا نے صدرشی کی اقتصادی فکر اور سی پی سی کے"سیکنڈ انٹیگریشن" نظریہ سے متعلق ریسرچ رپورٹس جاری کردیں

جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کی شِنہوا  نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر)نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی فکر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے"سیکنڈ انٹیگریشن" نظریہ  پر انگریزی اور فرانسیسی زبان میں دو تحقیقی رپورٹس جاری کی ہیں۔این سی آر کی جانب سے"جدیدیت کی طرف: شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کی اہمیت" اور "چین کو تبدیل کرنے والے سیکنڈ انٹیگریشن - چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر میں نظریاتی جدت اور عمل" کے عنوان سے یہ دونوں رپورٹس  جوہانسبرگ میں ہفتہ کو شروع ہونے والے چھٹے برکس میڈیا فورم میں جاری کی گئیں۔دونوں تحقیقی رپورٹس کے اجرا کے موقع پر سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی فکر اور"سیکنڈ انٹیگریشن" پر ان کے اہم بیانات نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کی فکر کے اہم حصے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن