تھانہ کی سطح پر مظلوم کی دادرسی ہر صورت یقینی بنائے جائے:سید ناصر علی رضوی
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا نصب العین ہے۔ تھانہ کی سطح پر مظلوم کی دادرسی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔ پولیس افسران شہریوں سے حسن سلوک، دیانتداری اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن کے دورہ کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، حوالات و دیگر سیکشنز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی چیک کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل جبکہ حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ مکمل رکھیں۔فرنٹ ڈیسک سٹاف پولیس افسران واہلکار سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری اور کارکردگی کیلئے تھانوں کے اچانک دورے جاری رکھیں گے۔