• news

فیصل آباد، اسامہ ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

 مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقہ اسلام پورہ میں واقع اسامہ ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ لاپرواہی کے باعث غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق‘ متوفیہ کے لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق اسلام پورہ کے رہائشی محمد پرویز کی جواں سالہ اہلیہ رخسانہ بی بی کو ڈلیوری کیلئے اسامہ ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے خاتون کو غلط انجکشن لگایا جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہو گئی اور کچھ دیر بعد زندگی کی بازی ہار گئی، خاتون کی ہلاکت کی خبر سن کر اس کے لواحقین ہسپتال میں جمع ہو کر ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹر ڈلیوری کیلئے منہ مانگی رقم طلب کی اور مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے موت واقع ہو گئی تو ڈاکٹر ہسپتال سے غائب ہو گیا، لواحقین کی طرف سے احتجاج کرنے پر تھانہ صدر پولیس نے رخسانہ بی بی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن