پلاسٹک ویسٹ کی اپ سائیکلنگ، حکمت عملی اور خصوصیات کے موضوع پر سیمینار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں پی پی آر سی کی قائمہ کمیٹی برائے چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام سرکلر اکانومی کیلئے پلاسٹک ویسٹ کی اپ سائیکلنگ، حکمت عملی اور خصوصیات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پی ایچ ڈی پروفیسر آصف علی قیصر نے شرکاءکو پلاسٹک کو ضائع کرنے کے بجائے اس سے استفادہ کرنے بارے علم سے بھرپور لیکچر دیا۔ تقریب میں صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس شیخ فیصل ایوب، چیئرمین قائمہ کمیٹی چیمبر آف کامرس خلیق احمد منہاس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ہی پروفیسر ڈاکٹر فرحان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز اور پلاسٹک پراڈکٹ مینو فیکچررز سے منسلک افراد نے بھی شرکت کی۔