کامونکی:چوری کی مختلف وارداتوں میں 6موٹرسائیکلیںچرالی گئیں
کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوری کی مختلف وارداتوں میں چھ موٹرسائیکلیں اور بجلی کی موٹر چ±را لی گئی۔محلہ بلال پارک کے سلیمان کی موٹر سائیکل گرڈ اسٹیشن کے قریب سے چوری ہوگئی۔محلہ مسلم گنج کے ماسٹر مبارک کی موٹر سائیکل گھر کے گیراج سے چورلے گئے۔سلامت پورہ کے عتیق کی موٹر سائیکل زیر تعمیر مکان سے چوری کرلی گئی،ورک ٹاو¿ن کے وقاص کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔نواحی گاو¿ں سمبلہ کلاں کے بشارت کے کھیتوں سے فصلوں کو سیراب کرنے والی برقی موٹر چوری کرلی گئی۔ایمن آبادکے د±ودھ فروش کی موٹر سائیکل نامعلوم چور د±کان کے باہر سے لے گئے۔جبکہ سٹی ہاو¿سنگ کے فواد حسن کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔