• news

گوجرانوالہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات کی زیر صدات اجلاس


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کو صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر طریقے سے بروئے کار لائیں، آئندہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کے اجلاس میں اس قانون کے تحت کی گئی کاروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر مجتبی عرفات خاں کا کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب میں اظہار خیال،اجلاس میں ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے کردار، ماہانہ کارکردگی، اسسٹنٹ کمشنرز کو تفویض اختیارات، سائلین کی داد رسی کیلئے لئے گئے ایکشن، کمیٹی میں شامل سرکاری اور غیر سرکاری ممبران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، متعلقہ قوانین کے تحت مینوفکچررز، ٹریڈرز کے خلاف قانون کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں اس قانون کی بھرپور تشہیر کریں، آن لائن موبائل ایپ کے ذریعے شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سے آگاہی کیلئے سمینارز، واک، میڈیا ورکشاپ، سوشل میڈیا کو بروئے کار لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن