• news

عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے:ڈی پی او 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر ڈاکٹر فہد احمد نے کہا ہے کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ضلع بھرمےں قبضہ گروپوں، منشےات فروشوں اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہاہے اور اس سلسلہ مےں تمام تر صلاحےتوںکو بروئے کار لاےا جارہاہے۔ انہوںنے کہا کہ اب تک متعدد ڈکےت گےنگز ، چوروں راہزنوں ، موٹر سائےکل چوروں اور خطرناک اشتہارےوں کو گرفتارکرکے ان سے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کےا جاچکا ہے جبکہ ضلع سے منشےات فروشی کے خاتمہ کیلئے آپرےشن جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کے بعد ضلع بھر مےں گرجا گھروں اورچرچوںکی سےکورٹی سخت کردی گئی ہے اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ہمہ وقت چےکنگ جاری ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ جو بھی امن وامان کو سبوتاژ کرے گا اسے عبرت کا کا نشان بناےا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن