قصور:ہجووال کے قریب پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
قصور+پتوکی(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)سہجووال کے قریب پولیس مقابلہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی 28 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ صدر پتوکی زیر حراست ملزم ناصر عرف ناصری کو ڈکیتی کے میں ریکوری کیلئے لیکر جارہی تھی کہ سہجوال پھاٹک پر زیر حراست ڈاکو کے چار ساتھی ملزمان نے ناصر عرف ناصری کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر حملہ آور ہو گئے۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جانیں بچائی اور حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی بھی کی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔