پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے: افضال حیدر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کو قوم نے مسترد کرتے ہوئے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیکر عوام پر ڈالے گئے بوجھ کو ختم کیا جائے ۔ نگران حکومت نے بھی اسی روش اور تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے جو ظلم ہے۔