عارف علوی کا ٹویٹ ملک کےلئے شرمندگی کا باعث بنا :رانا تنویر حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا ٹویٹ پاکستان کے لیے ندامت اور شرمندگی کا باعث بنا ہے میڈیا پر خبریں آنے کے باوجود صدر عارف علوی دو روز تک خاموش رہے صدر واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے اور یہ بھی قوم کو بتائیں عملے کو بل واپس بھجوانے کی ہدایت کس تاریخ کو کی تھی بل پر دستخط صدر علوی کے نہیں تو پھر کس کے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔