نگران حکومت کےلئے اقتدار پھولوں کی سیج نہیں: عمرمشتاق ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمرمشتاق ورک نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے 16ماہ کے دوران اپنے مقدمات ختم کرنے کے سواءپاکستان اور عوام کےلئے کچھ نہیں کیا الٹا پاکستان اور عوام کو ایسے بھنور میں پھنسا گئے ہیں جس سے نکلنا بھی چاہیں تو نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آرہا ہے ، پاکستان کی ترقی کا دارومدار مخلص دیانتدار اور عوام دوست قیادت کو برسر اقتدار لانے میں ہے جس کیلئے قوم کو آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ سے کامیابی دلوا کر برسر اقتدار لانا ہوگا، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ نگران حکومت کےلئے یہ اقتدار پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی باڑ ثابت ہوگا ۔