• news

 نواز لیگ علاقائی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے:طارق محمود ڈوگر


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر نے گاﺅں خانپور کی سڑک کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے پر سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ علاقائی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوید بگا ڈوگر، ذیشان شوکت ڈوگر اور عامر طارق ڈوگر،حاجی عبدالغفار ڈوگر، اسماعیل ڈوگر، صدیق ڈوگر، قمر ڈوگر، سید غضنفر بخاری، سیٹھ منظور حسین، عباد بھولا ڈوگر، ملک ضیاءالدین و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن