ناانصافی سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں:خرم ریاض
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)معروف قانون دان چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں استحکام کی بنیادی وجہ قانون کی حکمرانی ہے ناانصافی سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیںان خیالات کااظہارا نہوں نے مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر چودھری فیضان مان ایڈووکیٹ، چودھری محسن اعجاز گورایہ ایڈووکیٹ سمیت وکلاءکی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔