• news

عوام کو گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات‘ مدت بڑھائی جائے:زاہد پرویز

لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے سسٹم کی استعداد بڑھانے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ عوام اور پریکٹیشنرزکو گوشوارہ فائل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سب سے زیادہ 7ای کے حوالے سے مشکلات درپیش آرہی ہیں ، سسٹم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ گوشوارہ جمع کرانے کی مدت میں میں بھی توسیع کی جائے۔ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد پرویز،نائب صدر رانا کاشف ولائت،جنرل سیکرٹری اعجاز بھٹی،فنانس سیکرٹری عامر رحمان،جوائنٹ سیکرٹری چودھری اصغر جالندھری نے انکم ٹیکس ریٹرن 2023 کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹیکس بار زکے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔لاہور ٹیکس بار کے عہدیداروں نے کہا کہ ایف بی آر ریٹرن فائلنگ میں آنے والی مشکلات دور کرے ، ایف بی آر کا سسٹم گھنٹوں ڈیٹا کو قبول نہیں کرتا اور ساری محنت ضائع ہو جاتی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے گوشوارہ جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 30ستمبر مقرر کر رکھی ہے جبکہ سسٹم استعداد کے مطابق کام نہیں کر رہا۔ مطالبہ ہے ٹیکس بارز ، عوام اور پریکٹیشنرز کے تحفظات کو زیر غور لایا جائے ، گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع  اور سسٹم کو بہتر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن