• news

مالیاتی ادارے مشرق کا پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کا اعلان

کراچی(کامرس رپورٹر)مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہMENAخطہ کے معروف مالیاتی اداروںمیںسے ایک مشرق نے فخریہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میںداخلے کا اعلان کیا ہے۔یہ مشرق کی اسٹریٹجک توسیع میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی منڈیوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کو آگے بڑھانے میں اس کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔اس اہم موقع کی مناسبت سے مشرق کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تعلقات مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کا دورہ کیا،جس میں بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے سینئر اراکین اور آزاد بورڈ ممبرز سید نصیر حسن اور راشد خان شامل تھے۔مشرق کے پاس پاکستان میں فی الحال ایک سینٹر آف ایکسیلنس (CoE) ہے جو جدید مصنوعات کا پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے۔پاکستان میں اپنی کامیاب شمولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، مشرق کو یقین ہے کہ ملک میں اس کا داخل ہونا ایک نتیجہ خیز شراکت داری کی بنیاد رکھے گا جس سے صارفین، کاروبار اور معیشت کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔مشرق مقامی ہنر اور مہارت کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ مضبوط انفراسٹریکچر اور ادارہ جاتی فریم ورک سے تعاون یافتہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے ذریعے، مشرق کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل جدت اور مالی شمولیت کے مستقبل کی طرف بڑھانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن