• news

مفلس عوام آج بھی مخلص ومدبر قیادت سے محروم ہیں : تنویر خان

لاہور(کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفلس عوام آج بھی مخلص اور مدبر قیادت سے محروم ہیں۔ملک اورمعاشرے کونقصانات سے بچانا گڈگورننس ہے۔مسیحیوں کی عبادت گاہوں اوران کی نجی املاک کی تباہی اسلام کاطرز انصاف نہیں۔ریاست فوری طورپرمسیحیوں کے نقصانات کامداواکرے۔اپنے ایک بیان میں تنویراحمدخان نے مزید کہا کہ پاکستان کونگران نہیں ایک مہربان وزیراعظم کی ضرورت تھی جو پٹرول کی قیمت پرکنٹرول کرتا جس سے عام آدمی کوریلیف ملتا۔ اسلامی فلاحی ریاست میںناداروں اوربیماروں کوبنیادی ضروریات اورمفت سہولیات دستیاب نہیں۔ پاکستان میں طبقاتی تقسیم اورمذہبی منافرت خطرناک حد تک جاپہنچی ہے۔ جس ریاست میں مزدور اورنادارطبقات کو دووقت کاکھانااورپینے کاصاف پانی میسر نہ ہووہاں ان کے پاس مہنگی بجلی کابل ادا کرنے کیلئے رقم کہاں سے آئے گی ،حکمرانوں کی معاشی اصلاحات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

ای پیپر-دی نیشن