سری لنکا میں پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز (آج) منگل سے سری لنکا میں شروع ہو گی،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ سے قبل دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔اس فارمیٹ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک چار میچز کھیلے گئے اور تمام میں پاکستان فاتح رہا۔افغانستان کوئی میچ تو نہ جیت سکی تاہم 2019 ورلڈکپ میں پاکستان کو ٹف ٹائم دے چکی ہے۔تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری کولمبو میں ہوگا۔سیریز کا پہلا ون ڈے (آج) منگل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔