صدر پاکستان کے ٹویٹ سے بحران پیدا ہو گیا ، معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے‘حمزہ شہباز
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے ایک ٹویٹ سے بحران پیدا ہو گیا ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر کے سیکرٹری کا خط بھی سامنے آ گیا ہے،معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی ہمہ جہت اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ یہاں مسئلہ ایک جماعت کا نہیں بلکہ صدر پاکستان کے دفتر اور وہاں سے جاری ہونے والے احکامات کا ہے۔ صدر صاحب ایک ٹویٹ اور سیکرٹری ایک خط تحریر کر کہ اس مسئلہ سے عہدہ برا نہیں ہو سکتے۔