• news

سپریم کورٹ نے نیب کے واپس لینے پر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست نمٹادی

  اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے  چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)  مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی  درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ نیب کی جانب سے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار باقی نہیں رہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خارج کے بجائے آرڈر شیٹ میں نمٹا دی گئی لکھا جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں یہ آپ کو اچھا لگے گا؟۔ اسی کے ساتھ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ای پیپر-دی نیشن