آفیشل سیکرٹ عدالت سے سائفر کیس میں اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت منظور
اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت منظور کر لی۔اسد عمر نے سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں درخواست ضمانت از گرفتاری دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اسد عمر کے خلاف سائفر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔