• news

سعودی عرب،منی لانڈرنگ کے الزام میں غیر ملکی شہری گرفتار، 5 لاکھ ریال برآمد

ریاض(اے پی پی)سعودی  عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے  کہا ہے  کہ اکنامک کرائمز پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر کے 5 لاکھ ریال برآمد کر لیے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق  غیر ملکی شہری نے پانچ لاکھ ریال خفیہ طریقے سے ایک تھیلے میں چھپا رکھے تھے ، وہ    ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن